17 نومبر 2013 - 20:30
فلسطینیوں سے مراعات لینے کی نیتن یاہو کی کوشش

غاصب صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی حکومت کو ایک یہودی حکومت کی حیثیت سے تسلیم کرلیں۔

ابنا: غاصب صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اخبار یروشلم پوسٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ فلسطینی، اسرائیل کو مراعات دیں اور اسرائیلی حکومت کو ایک یہودی حکومت کے طور پر تسلیم کرلیں۔ بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی حکومت تسلیم کرنے کیلئے فلسطینیوں کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس درخواست کے مقابلے میں ان سے بھی یہ درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اسرائیل کی حکومت کو ایک یہودی حکومت کی حیثیت سے تسلیم کرلیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ مذاکرات کیلئے ایک شرط کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو مقبوضہ فلسطین کے پہلے ایسے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے اس قسم کی درخواست کی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ درخواست، مذاکرات کا عمل متاثر  اور دو طرفہ سمجھوتے کا حصول روکنے کی غرض سے کی گئی ہے۔

.......

/169